فخرزمان نے شاندار بلے بازی کی،بابراعظم .

 قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی اپنی ذمے داریاں نبھارہے ہیں، چیزیں بہتر کررہے ہیں آگے بھی کریں گے۔

 

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو 20 سے 30 رنز زیادہ کرادئیے تھے، کیوی اننگز کی اختتام پر کھلاڑیوں کو کہا کہ کوشش کریں کہ رن ریٹ کو لیکر چلیں۔

 

بابراعظم نے کہا کہ فخرزمان نے شاندار بلے بازی کی، فخر کی بیٹنگ ایسی تھی کہ سب حیران ہوگئے، بطور کپتان ٹیم کی پرفارمنس مطمئن اور خوش ہوں، ہم چیزیں بہترکررہےہیں،آگےبھی کریں گے۔

 

error: Content is protected !!