چارسدہ، تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم مزدور پر سپورٹس فیسٹیول منعقد ہوگا

 

چارسدہ، تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم مزدور پر سپورٹس فیسٹیول منعقد ہوگا
ڈی جی سپورٹس کی ہدایت پر ہونیوالے سپورٹس فیسٹیول کے مہمان خصوصی ڈی سی چارسدہ عدنان فرید ہونگے 

 

چارسدہ.. عالمی یوم مزدور کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ میں پہلی مرتبہ لیبر کیلئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کھیلوں کے مختلف مقابلے مزدوروں کے مابین کروائے جائیں گے.

ڈی ایس او چارسدہ تحسین اللہ کے مطابق اس دن کی اہمیت کے پیش نظر اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اس کا بنیادی مقصد مزدوروں کو نہ صرف صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرانا ہے

بلکہ ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی دینا بھی ہے ان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر ہونیوالے اس سپورٹس فیسٹیول کو ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید مہمان

خصوصی ہونگے یوم مزدور کے موقع پر ہونیوالے یہ مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے.

 

 

تعارف: News Editor