ایشیا کپ 2023 کی منسوخی ؟

ایشین کرکٹ کونسل نے ممبران کو پانچ ملکی ٹورنامنٹ کا کوئی پرپوزل نہ بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے ،

 

رواں سال ایشیا کپ کو ملتوی کرنے سے متعلق اے سی سی اجلاس میں بات نہیں ہوئی۔ذارئع نے بتایاکہ چیئرمین اے سی سی جے شاہ نے ہنگامی اجلاس کیلئے بھی کسی بورڈ سے رابطہ نہیں کیا،

پی سی بی نے آخری ای میل میں سیکیورٹی سے متعلق بی سی سی آئی اور اے سی سی کو یقین دہانی کروائی ۔پی سی بی نے بھارتی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی اور مہمان نوازی کی یقین دہانی کروائی۔

براڈ کاسٹنگ ڈیل کے مطابق ایشیا کپ میں دو پاک بھارت میچز ہونے چاہییں، براڈ کاسٹنگ کمپنی ایشیا کپ کے ملتوی یا بھارت کے نہ کھیلنے پر قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے منسوخ ہونے کے اثرات ورلڈ کپ پر پڑ سکتے ہیں،

ایشیا کپ کی منسوخی سے سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کے ساتھ تعلقات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

 

تعارف: News Editor