لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا سے ریکارڈ ہولڈرکم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے ملاقا ت کی۔

 

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا سے ریکارڈ ہولڈرکم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے ملاقا ت کی۔ دنیا کی خطرناک چوٹی سر اناپورنا سر کرنے کے بعد شہروز کاشف نے لاہور قلندرز کا بھی جھنڈا لہرایا تھا۔

 

شہروز کاشف نے لاہور قلندرز کے جھنڈے والی یادگار تصویر عاطف رانا کو پیش کی۔ عاطف رانا نے شہروز کاشف کو ٹرافیز کا سوونئیر دیا۔

عاطف رانا کا ملاقات کے دوران شہروز کاشف کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کم عمری میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

عاطف رانا نے کہا کہ شہروز کاشف کی ہمت اور حوصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حکومت اور سوسائٹی کو آگے بڑھ کر شہروز کو اسپورٹ کرنا ہو گا۔ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے شہروز کاشف کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

 

 

تعارف: News Editor