تیسرا ون ڈے،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سےشکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 0-3سےجیت لی

 

 پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دیتے ہوئے 12 سال بعد ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

 

 پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لئے 288 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم قومی ٹیم کے بولرز کی بدولت کیوی ٹیم 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلنڈل اورمیک کونکی کی نصف سنچریاں رائیگاں گئی، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ،شاہین آفریدی اوروسیم جونیئرنے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے، امام الحق 90 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان بابراعظم نے عمدہ نصف سینچری کی بدولت 54 رنز بنائے، محمد رضوان نے 32 رنز اسکور کئے۔

 

پہلے دو ون ڈے میچز میں مسلسل سینچریاں داغنے والے فخرزمان آج 19 رنز بناسکے، سلمان آغا نے بھی 31 رنز بنائے۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ایڈم ملنے 2 اور کول میکونچی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ٹاس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ حریف ٹیم کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ اس وکٹ پر 280 سے 290 اسکور فائٹنگ ہوگا۔

 

آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ بنے جب کہ اسامہ میر، حارث رؤف اور احسان اللہ کو ۤآرام دیا گیا۔

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!