قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز انجری کا شکار ہوگئے، وہ زخمی ہونے کے بعد اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں نواز کو بولنگ کرواتے ہوئے انگلی میں چوٹ آئی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد نواز کو ایکسرے کےلیے لے جایا گیا ہے، ان کی انگلی پر گیند لگنے کے بعد سوجن آئی ہے۔
خیال رہے کہ محمد نواز نے 21ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈیرل مچل کے تیز شاٹ کا کیچ کرنے کی کوشش کی جس دوران وہ گیند لگنے سے زخمی ہوئے۔
4️⃣5️⃣ overs done. New Zealand are 228-7 as @iShaheenAfridi becomes the latest to add to his wickets tally.#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/g3F1pfMkkW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023