پہلا دییا انڈر-18 انٹر ڈسٹرکٹ گرلز فٹ سال ٹورنامنٹ میں سندھ بھر سے چھ ڈسٹرکٹ اورٹیموں نے شرکت۔

 

پہلا دییا انڈر-18 انٹر ڈسٹرکٹ گرلز فٹ سال ٹورنامنٹ 2023 میں سندھ بھر سے چھ ڈسٹرکٹ اورٹیموں نے شرکت کی۔ پریذیڈنٹ سعدیہ شیخ۔

یہ جو کھیلوں کی سرگرمیاں ہے- یہ خواتین کی Empowerment کا ایک Symbol ہے۔ ڈاکٹر بشری جمیل

لیگ میچوں میں دییا وومن کلب، ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ ، حب چوکی وومن کلب اور ڈسٹرکٹ کراچی پنک نے اچھی کارکردگی کی بیناد پر سیمی فائنل کی راہ ہموار کرلی۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پہلا دییا انڈر-18 انٹر ڈسٹرکٹ گرلز فٹ سال ٹورنامنٹ 2023، میں دییا وومن کلب، ڈسٹرکٹ کراچی پنک، حب چوکی وومن کلب، ڈسٹرکٹ میرپور خاص، ڈسٹرکٹ عمر کوٹ اور ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ، سندھ بھر سے چھ ڈسٹرکٹ اور ٹیموں نے شرکت کی۔

 

KFC اور Chase up کے تعاون سے اور سندھ وومن فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاع تقریب کی مہمان خصوصی آغا خان یونیورسٹی کی ہیڈ اینڈ Consultant پروفیسر ڈاکٹر بشری جمیل نے بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

 

کہ یہ جوکھیلوں کی سرگرمیاں ہے یہ خواتین کی Empowerment کا ایک Symbol ہے۔خواتین اب مردوں کے شانہ بشانہ برابری کی بنیاد پر مقابلہ کرسکتی ہے اور ان کے ھمرا دییا وومن کلب کی وائس پریذیڈنٹ مس نائلہ شیخ،

 

سابقہ انٹر نیشنل فٹبالر رخسار راشد، مس چینی گل، دییا وومن کلب جنرل سیکرٹری کرن فاطمہ، سمیرا حفیظ، نوشین احمد جی، سمیرا چشتی اور آمنہ شکور اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی ودیگر بھی موجود تھے اورلیگ میچوں میں دییا وومن کلب، ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ، حب چوکی وومن کلب اور ڈسٹرکٹ کراچی پنک نے اچھی کارکردگی کی بیناد پر سیمی فائنل کی راہ ہموار کرلی۔

 

دییا کلب کی زیبنسا، ہرمین شوکت، ایمن علی اور حب چوکی کلب کی مہر عبّاس اور کوثر حسین نے اچھی کارکردگی کا مظاہرا کیا اور میچ کمیشنر مس ہوشنین اور میچ کو سپروائز نصیر اور ذولفقار نے کیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor