8واں شکیلہ خاتون یادگاری کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قائد آباد جیم خانہ نے جیت لیا
ملیر ینگ کو شکست،لعل ذادہ،جہانزیب،آرسلان،جبار کی نصف سینچریاں
عتیق صدیقی نے ایونٹ کا افتتاح کیا
شاعر نہال صدیقی میموریل اسپورٹس فاؤنڈیشن اور ینگ پا ک فلیگ کر کٹ کلب سی سی اے زون چار کے زیرِ اہتمام آٹھواں شکیلہ خاتون یادگاری کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قائد آباد جیم خانہ نے ملیر ینگ کو 103رنز سے شکست دیکر جیت لیا،
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی عتیق صدیقی ڈبل گولڈ میڈلسٹ اسپورٹس آرگنائزرملیر سے کرایا گیا بعد آزاں عتیق صدیقی نے بال کو ہٹ لگا کر والدہ کے ایونٹ کا باقائدہ افتتاح کیا،اس موقع پر لعل زادہ،رضوان نعیم،عبدل رحمان،محمد ریحان،ارشد خان اور عبدل جبار او وقار مشوانی بھی موجود تھے،قائد آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر قائد آباد جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے
مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 328رنز کا ٹارگٹ دیا،لعل ذادہ 93،آرسلان علی72اور عبدالجبار 53رنزنے شاندار نصف سینچریاں اسکورز بنائی،جبران نیم نے دو وکٹ حاصل کی،جواب میں ملیر ینگ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 225رنز اسکورز بنائے،جہانزیب نے شاندار نصف سینچری79،جبران انصاری48اور جنید خان28او جبران نعیم نے 25رنز بنائے، فرمان نے تین،
امیر نے دو وکٹ حاصل کی،محمد ریحان اور عبدل رحمان خان نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ وقار مشوانی آفیشل اسکورر تھے، ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں برائٹ سی سی، ینگ پاک فلیگ،کامریڈ اسپوٹس،
ماڈرن جیم خانہ گروپ بی میں قائد آباد جیم خانہ،اوینٹ اسٹارز،ملیر ینگ اور لانڈھی ٹائیگرز کی ٹیمیں شامل ہیں،ٹورنامنٹ سیکریٹری عتیق صدیقی تمام ایونٹ میں شامل ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ دراز اور شیڈول کی کاپی کمیٹی سے حاصل کر لیں.