کرکٹ ورلڈ کپ ; ،آسٹریلیا کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام 13ویں مینز کرکٹ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے

 

جس کے دسویں میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا دسواں میچ بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ سٹیڈیم، لکھنؤ میں کھیلا جارہا ہے۔میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا بایووما کر رہے ہیں

 

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پروٹیز ٹیم کے خلاف اس میچ کے لئے ٹیم میں دو تبدیلیا کی گئی ہیں اور کیمرون گرین کی جگہ مارکس سٹوئنس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

جبکہ ایلکس کیری کی جگہ جوش انگلیس ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے

 

آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، سٹیوسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلیس (وکٹ)، مارکس سٹوئنس، گلین میکسویل، مچل سٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈشامل ہیں۔

 

جنوبی افریقا کی ٹیم کپتان ٹیمبا بایووما کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر و)، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہنرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے

 

 

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!