سعودی عرب کے ایک فٹ بال کلب نے معروف فٹ بالر لیونل میسی کو سعودی پرو لیگ میں شرکت کے لیے ایک کھرب 13 ارب پاکستانی روپے سے زائد معاوضے کی پیشکش کر دی۔
برطانوی روزنامے ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 40 کروڑ ڈالر کے اس معاہدے پر سعودی کلب سے لیونل میسی کے والد مذاکرات کر رہے ہیں۔
اگر اس معاہدے پر اتفاق ہو جاتا ہے تو لیونل میسی کا معاوضہ اس وقت سعودی عرب میں کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو سے زیادہ ہوگا۔