کوئٹہ نیشنل گیمز، خیبرپختونخوا ٹینس ٹیم کیلئے ٹرائلز مکمل

 

کوئٹہ نیشنل گیمز، خیبرپختونخوا ٹینس ٹیم کیلئے ٹرائلز مکمل

پشاور(سپورٹس رپورٹر)12 مئی سے کوئٹہ میں شروع ہونیوالی 34 ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا ٹینسٹیم کیلئے ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوئے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا

ٹرائلز خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری عمرآیاز خلیل کے زیرنگرانی کوچز رومان گل، نعمان خان، ذاکر اللہ،شہریار خان، شاہ حسین اوراسرار گل نے لئے جس میں کیمپ کیلئے ابتدائی طورپر آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا

جس میں سے چھ بہترین کھلاڑی خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرینگی، اس موقع پر جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن عمرآیاز خلیل نے کہا کہ کوئٹہ نیشنل گیمز کیلئے کیمپ میں بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیاگیا

جن کو کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی دو ہفتے مزید ٹریننگ دی جائیگی اور امید ہے نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر میڈلز جیتنے میں ضرور کامیاب ہوگی، واضح رہے کہ ٹینس چیمپئن شپ 23 سے 29 مئی تک ایوب کمپلیکس،پولوگراؤنڈاور براؤن جمخانہ گراؤنڈ کوئٹہ میں منعقد ہونگے

 

تعارف: News Editor