ریجنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن ڈی آئی خان کے انتخابات مکمل ہوگئے

 

 

ُریجنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن ڈی آئی خان کے انتخابات مکمل ہوگئے

 

 ریجنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن ڈی آئی خان کے انتخابات مکمل ہوگئے آئندہ چار سال کیلئے انور کمال برکی چیئر مین محمد عارف قریشی صدر اور واحد بخش جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،

ڈئی آئی خان سپورٹس کمپلیکس کے ریجنل سپورٹس آفیسرکے زیر نگرانی ریجنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن ڈی آئی خان کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں ڈی خان ریجن کے مختلف سائیکلنگ کلبز کے عہدیداروں نے حصہ لیا

اس موقع پر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد جنرل سیکرٹری محمد علی انٹر نیشنل کوچ سرمد شباب اور تیفور زرین نے

بطور ابزرور شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی کو آئندہ چار سال کیلئے چیئر مین، محمد عارف قریشی کو صدر، وقار بابر کو نائب صدر،

واحد بخش کو جنرل سیکرٹری،مصطفیٰ حنیف فنانس سیکرٹری اور اظہار بابر ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے،

 

 

تعارف: News Editor