نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں پاکستان کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔
کیویز کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87 اور کپتان ٹام لیتھم 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔