پاکستان اسپورٹس ، ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف کراچی میں لیبر ڈے اسپورٹس فیسٹیول کامیاب انعقادِ ۔

 

پاکستان اسپورٹس ، ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف کراچی میں لیبر ڈے اسپورٹس فیسٹیول کامیاب انعقادِ ۔

یوم آزادی فیسٹیول میں بیرون ملک کی ٹیمیں بھی شرکت کے گی۔ سید اسرار الحسن عابدی ۔
ڈائریکٹ آف فزیکل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کرے گا۔ راشد قریشی ۔

آئندہ مقابلوں میں دیگر یونیورسٹیز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ عابد علی زیدی
گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کیلئے ہمارا بھرپور تعاون رہے گا۔ سید طارق شاہ۔
کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد اسپورٹس کونسل کا نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے اہم قدم ہے۔ زاھد رشید۔

لیبر ڈے کے موقعے پر پاکستان اسپورٹس ، ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل کی جانب سے ڈائریکٹ آف فزیکل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی کے تعاون سے دو روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا. فیسٹیول میں سیپاک ٹاکرا، بوچی ولو، فٹبال ٹینس کے مرد و خواتین کے مقابلے شامل تھے۔

فیسٹیول کی افتتاح ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی آف کراچی نے کی تھی۔ سیپاک ٹاکرا کا فائنل دیوا اکیڈمی نے 17-21 اور 16-21 سے جیت لیا۔فٹبال و ٹینس کے مردوں کے فائنلز کے مقابلے ہنزہ لیپرڈ نے جیتے۔ آدم جی، اجلال،عزیز الدین، آصف عیان، زاہد اقبال ، خشنود، رحمت شاہ اور کریم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

بوچی ولو کے فاتح ڈبل ڈینجرز نے یکطرفہ مقابلے کی صورت میں آسانی سے فائنل اپنے نام کر لیا ۔ خواتین کے مقابلوں میں شبانہ، صوبیہ، سجالی، وجیہہ خان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سید طارق شاہ نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔

اپنی تقریر میں طارق شاہ نے کہا کہ نئے گیمز کی پاکستان میں سرگرمیوں میں ہماری ایسوسیشن گراس روٹ لیول سے بھرپور تعاون کرے گی ۔ راشد قریشی نے یونیورسٹی میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ایکسپینڈر کے ڈائریکٹر سید عابد علی زیدی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایکسپینڈر نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے آئندہ بھی ہم بھرپور تعاون کرتے رہے گے۔ پاکستان میں کھیلوں پر عدم توجہ سے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں ۔

جلد ہم کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے کراچی سمیت پورے سندھ میں کیمپس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کریں گے ۔ تقریب کے گیسٹ آف آنر ڈپٹی کنٹرولر آف ایگزیمینشن زاہد رشید صاحب نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد اسپورٹس کونسل کی جانب سے ایک اہم مثبت قدم ہے جس سے نوجوان نسل کو صحت اور سوشل لائف سے آگاہی ہوتی ہے ۔

دیوا اکیڈمی ٹرسٹ کے سی ای او رضوان لودھی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس ، ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل کے تعاون سے ہم اسپیشل بچوں کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کرے گے۔ اسپیشل بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور یہ بچے پہلے بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا نام سر بلند کیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس ، ایجوکیشن، کلچر کونسل کے صدر سید اسرار الحسن عابدی نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کے موقعے پر کھیلوں کے مقابلے منعقدہ کئے جائے گے جس میں سری لنکا، تھائی لینڈ اور نیپال کی ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا۔

تقریب میں اقبال حسین صدیقی، ضیاء الدین صدیقی (ڈائریکٹر رشین کلچر سینٹر)، وسیم الدین، خرم صدیقی، سبط حسن جعفری اور ہارون موجود تھے۔

ایونٹ آفیشلز ہما صدیقی، نورین جمیل، دانش علی، اصف، عدیل محبوب، احد، محمد مظہر اور دلاور خان تھے

 

 

 

error: Content is protected !!