پاک بھارت تعلقات کو ہمشیہ کرکٹ نے بہتر بنایا ہے، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیاکپ 2023 میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے بیان کو بچکانہ قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہاں بی سی سی آئی نے بچکانہ حرکت کی ہے ،تھوڑا وقت لے لیتے کوئی بات نہیں، اگر آپ نے فیصلہ یہی لینا تھا تو پاکستان اور بھارت کے ورلڈکپ سے قبل ایسا بیان میرے خیال سے جلد بازی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کو ہمشیہ کرکٹ نے بہتر بنایا ہے

 

پاکستان میں 2003 میں جس طرح بھارتی ٹیم کا استقبال کیا گیا اور بعد ازاں قومی ٹیم کا بھارت میں استقبال ہی دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بناتا ہے۔جے شاہ کے بیان سے متعلق سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اس میں آئی سی سی کا کردار بھی خاصا اہم ہے، اگر بھارتی ٹیم پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں آتی اگرچہ ایسا نہیں ہونا چاہیے لیکن اگر ایساہوتا ہے تو پاکستان کے پاس ایشین کرکٹ کونسل سے باہر جانے کا آپشن ہے، اگر ہماری باتیں نہیں سنی جارہیں تو ہمیں الگ کرلینا چاہیے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔

error: Content is protected !!