خیبر پختونخواکے آرچری ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر عادل شاہ نے تمام ضلعی ایسوسی ایشز کو آرچری وسامان مہیاکرنے کی ہدایت کردی
پشاور( غنی الرحمن) خیبر پختونخواآرچری ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین پیر عادل شاہ نے صوبے بھر میں آرچری کھیل کی ترقی اور ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کردی ۔
صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سرفراز خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوامیں بلکہ پورے ملک میں اس کھیل کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیاگیا
بلکہ اس پر سیاست کی جارہی ہے ،مفاد پرست اورکھیلوںکے شعبے پر قابض گروپ نے آرچری کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے ،اسے مزید برداشت نہیںکی جائے گی۔انہوںنے سیکرٹری سرفرازخان کو ہدایت کردی
کہ روایتی کھیل آرچری کو خیبر پختونخوامیں زندہ رکھنے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرکے ضلعی ایسوسی ایشنز کو آرچری سامان مہیاکی جائے ،اور فوری طور پرکھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ لگانے کی بھی ہدایت کردی گئی ۔
سرفراز نے چیئرمین پیر عادل شاہ کو یقین دلایاکہ تمام ضلعی ایسوسی ایشنز کو آرچری کلبوں کو فعال بنانے اور کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیمپ کیاجائے تاکہ انہیں سامان مہیاکیاجاسکے ۔