کویٹہ ؛ نیشنل گیمز 2023 کے سلسلے میں ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں تزئین و آرائش کا کام 80٪ مکمل ہو چکا ہے
جبکہ باقی ماندہ کام کی تکمیل کے لئے کوششیں جاری ہے مگر نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے بدترین سلوک روا رکھا جارہا ہے ڈیلی ، ٹریک سوٹ اور دیگر سہولیات سے متعلق شکایات موصول ہورہی ہے
ایک لمبے عرصے بعد لاچار و پسماندہ صوبے کے دارلحکومت کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز میں شامل کھیلوں کے صرف چند ہی کیمپ کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے
جو 34 ویں نیشنل گیمز کے کیمپ کے نام پر ڈرامہ بازی اور عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔