پراونشل ہاکی لیگ کوئٹہ ; اوتھل ہاکی ٹیم اور کوئٹہ ہاکی ٹیم میچ برابر رہا جبکہ سبی ہاکی ٹیم نے میدان مار لیا۔

 

 

شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والی پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ اینڈ پروگرام پراونشل ہاکی لیگ کوئٹہ 2023 کے تیسرے دن اوتھل ہاکی ٹیم اور کوئٹہ ہاکی ٹیم میچ برابر رہا جبکہ سبی ہاکی ٹیم نے میدان مار لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کھیل کے شعبے میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے سلسلے میں قومی کھیل ہاکی میں بھی نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن، لسبیلہ یونیورسٹی. انجینیئرنگ یونیورسٹی خضدار زیر اہتمام ، زیر نگرانی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے نامزد کردہ ٹیکنیکل آفیسر کے زہر نگرانی "وزیراعظم پاکستان ٹیلنٹ ہینڈ پروگرام کے تحت شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا پہلا میچ کوئٹہ ہاکی ٹیم اور اوتھل ہاکی ٹیم کے مابین کھیلا گیا

جو کے دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار گیم پیش کیے یہ میچ 1_1 گول سکور سے برابر رہا مزکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض ماما حاتم اور جمال الدین سر انجام دیئے ریزرو ایمپائر جان شیر تھے.اس میچ کے ٹیکنیکل آفیسر فہد علی کیانی تھے جبکہ ججز کے فرائض شاہد،عدنان،اور اسد نسیم سر انجام دیئے ،

 

اس میچ کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ارشد نسیم تھے معزز مہمان کا تعارف کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کروایا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ آرگنائزنگ سیکرٹری و جنرل سیکرٹری سید امین، کوارڈینیٹر پی ایچ ایف شرافت بٹ اسلام،سلیکٹر حبیب اللہ کاکڑ،سلیکٹر غلام جیلانی، اور تمام افیسر موجود تھے

 

تیسرے دن کا دوسرا میچ سبی اور لورالائی کے مابین کھیلا گیا. جو کے سبی ہاکی ٹیم نے لورالائی کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سکور سے میچ جیت لیا۔ مزکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض جمال الدین اور اسلم نے سر انجام دیئے۔ ریزرو ایمپائر حاتم تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیسر یاسر لودھی تھے جبکہ ججز کے فرائض رانا شکور اورنگزیب،فہد علی کیانی اور آصف کاکڑ سر انجام دیئے

 

آج کا دوسرا میچ کا مہمان خصوصی جناب ملک مظہر ایئرپورٹ مینیجر تھے معزز مہمان کا تعارف کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کروایا گیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ آرگنائزنگ سیکرٹری و جنرل سیکرٹری سید امین، کوارڈینیٹر پی ایچ ایف شرافت بٹ اسلام،سلیکٹر حبیب اللہ کاکڑ،سلیکٹر غلام جیلانی، اور تمام افیسر موجود تھے

 

 

error: Content is protected !!