خیبر پختونخواہ چار مختلف کھیلوں کے دستے آج کوئٹہ پہنچ جائیں گے
کاشف فرحان سپورٹس ڈائریکٹریٹ جبکہ سیدکمال شاہ اولمپک ایسوسی ایشن کے دستے کیساتھ جارہے ہیں ، عاقل شاہ نے گذشتہ روز رخصت کیا تھا
پشاور…بلوچستان میں ہونیوالے نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواہ کا ٹیموں کا پہلا دستہ جس میں ہاکی ، ہینڈ بال ، فٹ بال اور باکسنگ کی ٹیمیں شامل تھی ،
گذشتہ روز شام کو روانہ ہوگئی ، یہ ٹیمیں آج ہی کوئٹہ پہنچیں گے اور ان کے کھیلوں کے مقابلے کل سے شروع ہو جائیں گے ، سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن کاشف فرحان اور باکسنگ ایسوسی ایشن کے سید کمال شاہ ان دستوں کی نمائندگی کررہے ہیں ،
ان دستوں میں شامل بیشتر کھلاڑیوں کو شوز نہیں دئیے گئے جو راستوں کی بندش کی وجہ سے نہیںپہنچے تھے اور آج شام ان کھلاڑیوں کی شوز پہنچنے کا امکان ہے جنہیں شام دوسری جانیوالی ٹیموں کیساتھ بھجوایاجائیگا جہاں پر انہیں یہ شوز دئیے جائیں گے