ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد مرحوم کی برسی’ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے انکی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کی

 

1994 ہاکی ورلٰڈ کپ کے ہیرو ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد مرحوم کی برسی کے موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے انکی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی.

انکے ہمراہ اولمپیئن منصور احمد کے قریبی ساتھی اور وائے ایم سی ہاکی کلب کے ارشاد حیدر بھی موجود تھے.

 

 

ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد کی برسی کے موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ اولمپیئن منصور احمد نہ صرف ہمارے لیجنڈ ہیرو تھے بلکہ پاکستان کا سرمایہ تھے. انکی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی.

 

 

اولمپیئن منصور احمد 12مئی 2019 کو کراچی میں عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے تھے،منصور احمد نے دنیائے ہاکی میں پاکستان کا نام بلند کرنے میں میں اہم کردار ادا کیا،منصوراحمد کو اولمپکس اور ورلڈ کپ میں تین، تین مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، انٹرنیشنل ہاکی میں انہوں نے 12 گولڈ میڈلز ،اتنے ہی سلور اور 8 برانز میڈلز جیتے،7 جنوری 1968 کو کراچی میں پیدا ہونے والے منصور احمد نے پاکستان کی جانب سے مجموعی طور پر 338 انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی،

 

وہ 1990 اولمپکس کی سلور میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ تھے،منصور احمد کو مسلسل تین مرتبہ عالمی کپ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا، وہ 1984 کا عالمی کپ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ تھے، منصور احمد نے دس چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی،وہ 1984 کے ایڈیشن میں گولڈ میڈل جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے،

منصور احمد نے تین مرتبہ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا، منصور احمد بیجنگ اولمپک گیمز 1992 میں گولڈ میڈل پانے والی پاکستان ٹیم کے رکن تھے،آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے عالمی کپ 1994کے فائنل میں منصور احمد نےفیصلہ کن گول روک کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا اور قومی ہیرو بنے،

اولمپیئن منصور احمد کو 1998 میں حکومت پاکستان میں خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا،منصور احمد1996 آل ایشین اسٹار ہاکی ٹیم کے رکن بھی رہے،منصور احمد 1994 کی ورلڈ الیون میں شامل کیے گئے، انہیں ایف آئی ایچ نے دنیا کا بہترین گول کیپر بھی قرار دیا،منصور احمد نے چار مرتبہ انٹرنیشنل ایونٹس میں بہترین گول کیپر کا اعزاز حاصل کیا،2000 میں انٹرنیشنل ہاکی کو خیرباد کہنے والے منصور احمد کو پاکستان قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا

 

.ہائی پرفارمنس کوچنگ ڈپلومہ رکھنے والے منصوراحمد 2014 میں بنگلہ دیشی ہاکی ٹیم کے اسپیشل گول کیپنگ کوچ بھی مقرر ہوئے،منصور احمد کو لاس اینجلس اسپیشل اولمپکس 2015 میں ان کو بطور مہمان مدعو کیا گیا،منصور احمدکو گول کیپنگ کے شعبے میں انتہائی مستند اور ماہر تصور کیا جاتا تھا،بین الاقوامی سطح پر لاتعداد فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے منصور احمد عارضہ قلب کا شکار ہو گئے تھے.

 

 

error: Content is protected !!