کامیاب نیشنل گیمز بلوچستان کی کامیابی ہے۔ اسحاق جمالی

 

کامیاب نیشنل گیمز بلوچستان کی کامیابی ہے۔ اسحاق جمالی

 

بلوچستانی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ کھیلوں سے محبت کرنے والے پرامن اور مہمان نواز ہیں۔ درا بلوچ

 

 چونتیسویں انٹرنیشنل گیمز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ 18 دن جاری رہنے والا طویل ایونٹ رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

 

34 ویں نیشنل گیمز کے اختتام پر سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان محمد اسحاق جمالی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس کامیابی کا سہرا جہاں ایک طرف محکمہ کھیل امور نوجوانان بلوچستان کو جاتا ہے جن کے تمام اسٹاف نے شب و روز محنت کرکے اسے کامیاب بنایا

 

وہاں دوسری طرف پاکستان اولمپک سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ، کھلاڑی،آفیشلز، پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا بالخصوص پریس کلب کوئٹہ جنہوں نے ایک میڈیا کمیٹی تشکیل دی کو بھی جاتا ہے جنہوں نے اسے کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

 

سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان محمد اسحاق جمالی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کور کمانڈر بلوچستان، پاک فوج، آئی جی پولیس اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تمام اہلکاروں ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، انتظامیہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز ) کوئٹہ، محکمہ انفارمیشن بلوچستان، محکمہ ثقافت بلوچستان،

 

ٹریفک پولیس، کوئٹہ الیکٹرک سٹی کارپوریشن (کیسکو) بلوچستان، محکمہ داخلہ بلوچستان، رضاکار طالبعلم، محکمہ صحت کے تمام اعلی حکام سمیت تمام اہکار، محکمہ تعلیم بلوچستان، ہدہ ایکشن کمیٹی سمیت تمام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دی اور اسے ایک کامیاب ایونٹ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

 

سیکرٹری سپورٹس محمد اسحاق جمالی کا کہنا تھا کہ 34 ویں نیشنل گیمز کی کامیابی دراصل بلوچستان کی کامیابی ہے۔ جس میں ہر شخص نے اپنا کردار ادا کیا اٹھارہ دن تک کھیلوں کے مقابلے مسلسل منعقد ہوئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے کبھی بھی کسی نیشنل گیمز میں اتنے طویل عرصے تک کھیلوں کے مقابلے منعقد نہیں ہوئے۔

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے لے کر کلاس فور تک سب نے اس میں بھرپور محنت کی جس پر آج پورے پاکستان میں ہماری تعریفیں کی جارہی ہیں۔ ہم نے ثابت کردیا کے ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے لوگ بڑے سے بڑے ایونٹ کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میں عوام کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس سے لطف اندوز ہوئے اور بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل درا بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام امن پسند کھیلوں سے محبت کرنے والے اور مہمان نواز لوگ ہیں۔ 34 ویں نیشنل گیمز کوئٹہ میں منعقد کرنا کسی چیلنج سے کم نہ تھا

لیکن بہترین ٹیم ورک نے اسے نہ صرف یقینی بنایا بلکہ اسے کامیابی سے ہمکنار بھی کیا۔ 19 سال بعد ہونے والے کھیلوں کے ان مقابلوں میں ڈیپارٹمنٹس اور صوبوں کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی

اور کوئٹہ کی مہمان نوازی اور یہاں کے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ انشاءاللہ آئندہ بھی کھیلوں کے بڑے مقابلے بلوچستان میں منعقد ہوں گے ان کامیاب نیشنل گیمز سے ان کی راہ ہموار ہوگی۔ میں ہر اس شخص کا مشکور ہوں جنہوں نے اس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!