پاکستان جولائی میں وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی نیپال میں کرے گا۔

 

پاکستان جولائی میں وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی نیپال میں کرے گا۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی ترجمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان میں ہی کرنا تھی لیکن موجودہ حالات میں غیر ملکی ٹیموں کو این او سی ملنے کی دشواری کی وجہ سے نیپال میں ایونٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ایک کامیاب ایونٹ ہوگا اور اس کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کھٹمنڈو کی 2 گراؤنڈز پر میچز 11 جولائی سے شروع ہوں گے، ایشیا کپ کی تیاری کے لیے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا جبکہ جون میں پاکستان افغانستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا، یہ سیریز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

 

 

تعارف: News Editor