34ویں نیشنل گیمز: خواتین کے سافٹ بال ایونٹ کا گولڈ میڈل واپڈا نے اپنے نام کرلیا

 

 

34ویں نیشنل گیمز: خواتین کے سافٹ بال ایونٹ کا گولڈ میڈل واپڈا نے اپنے نام کرلیا،
فائنل میں آرمی اننگ اور تین رنز شکست،ایچ ای سی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کوئٹہ: 34ویں نیشنل گیمز کے ویمنز سافٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پاکستان واپڈا نے دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی کو اننگ اور تین رنز سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

 

آرمی نے سلوز جبکہ ہائیرایجوکیشن کمیشم (ایچ ای سی) نے بلوچستان کو چارکے مقابلے میں اکیس رنز سے ہرا کر برونز میڈل اپنے نام کیا فائنل میں واپڈا نے پہلی اننگز سے ہی آرمی کودباؤ میں رکھا واپڈا نے آٹھ اننگز میں 13 جبکہ آرمی نے 9 اننگز میں 10 رنز اسکور کئے واپڈا کی جانب سے مدیحہ، عائشہ اور نورینہ نے تین تین رنز بنائے

 

جبکہ صائقہ اور سدرہ ارم نے 2 دو رنز بنائے آرمی کی زاہدہ نے ہوم اسکور سمیت 3 جبکہ فریحہ نے 2 اور حمیرا، مائدہ، راشدہ، آسیہ اور آنسہ نے 1 ایک رنز بنائے فائنل کی تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر نے ایم پی اے بلوچستان احمد نواز بلوچ، سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر حیدر لہری اور سیکرٹری جنرل آصف عظیم کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

 

اس موقع پر محمد جہانگیر نے ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں اور ممبران کے جوش و جذبے اور عزم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی سپورٹس مین جذبے کے ساتھ کھیلیں گے محمد جہانگیر کاکہنا تھا کہ ٹاپ نیشنل ایونٹ میں جگہ بنانا

 

اور اچھی کارکردگی دکھانا بذات خود شریک ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے ایک شاندار کامیابی ہے ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے تمام ٹیموں کو بلوچستان اانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے

کہ کھلاڑی بلوچستان کی روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے ہوں گے

سافٹ بال پاکستان کے صدر حیدر لہری اور سیکرٹری جنرل آصف عظیم نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان، محکمہ کھیل، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور مقامہ آرگنائزرز کی کاوشوں کو سراہا،

 

 

 

تعارف: News Editor