خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات کل پشاور میں منعقد ہونگے; نثار احمد

خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات کل پشاور میں منعقد ہونگے، نثار احمد

پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات کل بروز جمعرات18 مئی کو پشاور میں منعقد ہونگے جس میں صوبے کے تمام ڈویژن کے نمائندے شرکت کرینگے

ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن آئین اور پاکستان سپورٹس پالیسی کے مطابق منعقد ہورہے ہیں

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے تمام ڈویژن ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات، ہزارہ اور پشاور میں انتخابات ریجنل سپورٹس آفیسر کے زیرنگرانی منعقد ہوئے جن کے منتخب عہدیدار کل بروز جمعرات صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شرکت کرینگے،

 

 

تعارف: News Editor