نیشنل گیمز، خیبر پختونخوا نے پہلا میڈل جیت لیا
پشاور(سپورٹس رپورٹر)بیڈمنٹن خواتین کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے پہلا برونز میڈل جیت لیا۔ کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں بیڈمنٹن مقابلوں میں کوارٹر فائنل میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان مقابلہ ہوا۔
پہلے سنگل میں پنجاب کے زبیرہ نے خیبر پختونخوا کی نور کو 2-0، ڈبلز میں خیبر پختونخوا کے تنو زمان اور سپنا نے پنجاب کی سمیعہ اور کاشمین کو 2-0 سے ہرایا۔
تیسرے سنگل میں خیبر پختونخوا کی سپنا نے پنجاب کی کنز الایمان کو 2-0 جبکہ ڈبلز میں پنجاب کی کنز الایمان اور زبیرہ نے پنجاب کی اقراء اسحاق اور نور کو دو صفر جبکہ فیصلہ کن آخری سنگل میں خیبر پختونخوا کی اقراء اسحاق نے پنجاب کی کاشمین کو 2-0 کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کو آرمی سے 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کوچ بشریٰ نے برونز میڈل جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سخت حریفوں کی موجودگی میں خیبر پختونخوا کا برونز میڈل جیتنا اہم کامیابی ہے۔