صحافیوں کے لئے پریس کلب میں منعقدہ رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

 

 

صحافیوں کے لئے پریس کلب میں منعقدہ رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)

پشاور پریس کلب اور رسہ کشی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے باہمی اشتراک سے صحافیوں کے لئے پریس کلب میں منعقدہ رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،مقابلوں میں پشاور پریس کلب کے 160 سے زائد صحا فیوں نے حصہ لیا،

 

رسہ کشی مقابلے کی ونر ٹرافی ایکسپریس میڈیا گروپ کی ٹیم نے اپنے نام کر لی جبکہ سماء کے ٹیم رنر اپ رہی،رسہ کشی مقابلوں کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنر سپورٹس خیبر پختونخوا کیپٹن ر یٹائرڈ خالد محمود تھے

 

جبکہ انکے ہمراہ اولمپک ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر سید عاقل شاہ بھی انکے ہمراہ تھے،تقریب میں رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صوبائی ذمہ داران سمیت سنئیر صحافیوں نے بھی شرکت کی،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا خالد محمود نے کہا

 

کہ صوبہ میں کھیلوں کی فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،صوبہ میں کھیلوں کو فروغ دینے میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے صحافی برادری کھیل کے میدان آباد کرنے میں اپنا کرادر ادا کریں،میڈیا صوبہ میں چھپے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اپنی ذمہ داری نبھائیں انکا کہنا تھا

 

کہ جسمانی ورزش اور کھیل کود سے احتراز کی وجہ سے کئی جسمانی اور ذہنی عوارض جنم لینے لگتے ہیں۔۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیل کود اصول اور قوانین کے احترام کا جذبہ پیدا کر تے ہیں۔ کھیل کود قانون کا احترام کرنے والے بہترین شہریوں کی تیاری میں اہم رول ادا کرتے ہیں

 

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی زندگی میں کھیلوں کی اہمیت انمول ہے کیونکہ کھیل ہر انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ڈایریکٹر سپورٹس نے کہا کہ ہمیشہ خبروں کی پیچھے بھاگنے والوں کے لئے اس قسم کی ایونٹس کا انعقاد کرنا

 

انتہائی احسن اقدام ہے اخر میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان اور اولمپیکس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر سید عاقل شاہ نے ونر اور رنر اپ ٹیم میں ٹرافیاں اور مڈل تقسیم کئے،

 

 

error: Content is protected !!