34ویں نیشنل گیمز کے مینز ہاکی کے مقابلوں میں
آرمی، نیوی، ایئر فورس اور واپڈا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
سیمی فائنل 18 مئی کوکھیلے جائیں گے،
تفصیلات کے مطابق 16مئی کو بلوچستان اور واپڈا کے درمیان مینز ہاکی کا پہلا میچ کھیلاگیا واپڈانے نے صفر کے مقابلے میں 9گولز سے بلوچستان کو شکست دے دی
جبکہ کے ہاکی کے دوسرے میچ میں پاک آرمی نے پنجاب کو 2کے مقابلے میں 4گولز سے ہرا دیا۔ ہاکی کے تیسرے میچ میں کے پی کے اور سندھ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ کے پی کے نے ایک کے مقابلے میں 4گولز سے اپنے نام کر لی
جبکہ پول کے آخری میچ میں پی اے ایف نے پاکستان نیوی کو صفر کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے دی۔ راؤنڈ مقابلوں کے اختتام پر 4ڈیپارٹیمنٹل ٹیموں پاک آرمی، پاکستان ایئرفورس،نیوی اور واپڈا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،
دونوں سیمی فائنل 18مئی کو کھیلے جائیں گے جس میں پہلامیچ پاکستان ایئر فورس اور پاک آرمی جبکہ دوسران سیمی فائنل واپڈا اور نیوی کے درمیان کھیلا جائے گا
جبکہ مینز ہاکی کا فائنل میچ 19 کو ایوب سپورٹس کمپلیکس کے نواب غوث بخش ہاکی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔