سائیکلنگ ایونٹ۔سیکوریٹی خدشات اور نا اہل سیکرٹری سپورٹس اسحاق جمالی
بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان عالم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں شدید حیرت ہوتی ہے
کہ محکمہ کھیل بلوچستان کا کوئی اہم عہدیدار جھوٹ بولتا ہے، اس وقت محکمہ سپورٹس بلوچستان کے سیکریٹری اسحاق جمالی سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں قائم اپنے دفتر میں ہر ملنے والے شخص سے یہی کہتا رہتا ہے
کہ سائیکلنگ کا ایونٹ آرمی اور بالخصوص کور کمانڈر کے کہنے پر سیکوریٹی خدشات کی بناء پر کوئٹہ میں منعقد نہیں ہورہا، اور نہ ہی میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم یا اخباری بیانات سے ڈرتاہوں،
بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور بلوچستان سائیکلنگ کے کھلاڑی جناب سیکرٹری کھیل بلوچستان اسحاق جمالی سے کہتے ہیں کہ آپ اپنی نا اہلی اور کوتاہی کو چھپانے کے لئے کور کمانڈر کوئٹہ اور پاکستانی افواج کو بھری مجالس میں بدنام نہ کریں،
ہم حکومت بلوچستان کے ایک ذمہ دار عہدیدار یعنی سیکریٹری کھیل بلوچستان سے یہ پوچھتے ہیں کہ چلو سائیکلنگ کا ایونٹ تو سیکوریٹی خدشات کی بناء پر آرمی کے حکام کی خواہشات پر کوئٹہ سے منتقل ہوا
لیکن سائیکلنگ کھیل کی اصل باڈیز یعنی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کو کیوں اور کس کے کہنے پر 34 ویں نیشنل گیمز 2023 میں شامل سائیکلنگ کے ایونٹ سے دور رکھا گیا
اس سارے کھیل میں تو آپ محمد اسحاق جمالی اور بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کا نام استعمال کرنے والا محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کچلاک و ممبر پاکستان کرکٹ بورڈ گل کاکڑ ملوث ہیں
اسحاق جمالی سیکرٹری سپورٹس کو ہمارایہی مشورہ ہے کہ اپنی ناکامی اور نااہلی کا ملبہ کور کمانڈر اورآرمی کے دیگر افسران پر ڈالنے کی کوشش نہ کریں ان سب ناکامیوں کے ذمہ دار آ پ خود ہیں۔