قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ایچ ایف کے آئین کی تشریح پر تحفظات ہیں، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف

 

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ایچ ایف کے آئین کی تشریح پر تحفظات ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، خواجہ آصف سمیت تمام معزز ممبران کو پی ایچ ایف کے آئین کی تشریح بھجوارہے ہیں،

 

سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے مزید کہا کہ صدر پی ایچ ایف حالیہ انتخابات میں آئینی طور پر منتخب  ہوئے ہیں۔  انکی آئینی مدت 2022 تا 2026 ہے جس کو پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن، ایشین ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ ) تسلیم کرتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ صدر کا عہدہ ایک مدت کے لئے ہوتا ہے۔  پی ایچ ایف کے آئین 12.9.2 میں صدر پی ایچ ایف کی آئینی مدت کا تعین موجود ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں  معزز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خواجہ آصف کی جانب سے پی ایچ ایف اور اسکے عہدیدار کے بارے میں دی گئی

معلومات پر فیڈریشن کا نقطہ نظر بیان کرنا چاہتے ہیں۔ حیدر حسین نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن آئینی حیثیت  میں خودمختار ادارہ ہے

جوکہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)، ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) سے الحاق شدہ ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!