34ویں نیشنل گیمز کے سلسلےمیں مرد اورویمن فٹ بال ایونٹ میں نیوی ٗآرمی ٗپولیس اور ایچ ای سی نے اپنے میچ جیت لئے
تفصیلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلےمیں مردوں کے ایونٹ کے دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ بلوچستان اور نیوی کے درمیان کھیلا گیا جو ایک سخت مقابلے کے بعد نیوی نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا
جبکہ دوسرا میچ واپڈا اور آرمی کے درمیان کھیلا گیا آرمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد یہ میچ صفر کے مقابلے میںتین گول سے جیت لیا ۔
جبکہ ویمن فٹ بال کے دو میچز کھیلے گئے پہلا میچ واپڈا اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو پولیس کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد یہ میچ صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا
جبکہ ایونٹ کا دوسرا میچ ایچ ای سی اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا ایچ ای سی کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے بلوچستان کی ٹیم کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں دس گول جیت لیا ۔