فرنٹیئر کالج برائے خواتین کھیلوں کے میدان میں ایک مرتبہ پر نمبر ون،
پشاور: فرنٹیئر کالج برائے خواتین کھیلوں کے میدان میں ایک مرتبہ پر نمبر ون رہا،
مذکورہ کالج کی طالبات سے مختلف کھیلوں میںشاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے فاتح ٹرافی جیت لی،اس حوالے سے منعقدہ تقریب میںمہمان خصوصی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس زوبیہ نے پوزیشن ہولڈر زطالبات کو ٹرافیاں دیں اور میڈلز پہنائے
،اس موقع پر ہائیرایجوکیشن خیبر پختونخواکے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشدحسین،فرنٹیئر کالج کی پرنسپل روشن زہرہ ،ڈائریکٹر سپورٹس گل صنوبر اخلاص ،سٹی گرلزکالج کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار،نحقی گرلز کالج کی ڈائیریکٹر سپورٹس مس سعدیہ اور سٹی کالج گلبہار کی نجمہ ناز قاضی بھی موجود تھیں ۔
فرنٹیئر کالج میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بینر تلے کھیلے جانیوالے انٹر کالجز والی بال ٹورنامنٹ میں فرنٹیئر کالج برائے خواتین نے گولڈ میڈل لیا،جبکہ گورنمنٹ گرلز باچاخان کالج نے سلور اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج تنگی چارسدہ کی طالبات نے برائونزمیڈل حاصل کیا،
ہینڈ بال کے ایونٹ میں بھی فرنٹیئر کالج فاتح رہی ،سٹی گرلز ڈگر ی کالج گلبہار نے دوسری اور باچاخان گرلز کالج نے تیسری پوزیشن جیتی ،یہی کالج بیڈمنٹن میں بھی پہلے نمبر پر رہی ،
گرلز ڈگری کالج نحقی پشاور دوسرے اور باچاخان گرلز کالج تیسرے نمبر پر رہے۔ٹیبل ٹینس کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں فرنٹیئر کالج کی طالبات نے سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار کو ہراکر ٹرافی جیت لی،
جبکہ تیسری پوزیشن گرلز کالج باچاخان نے حاصل کی،چک بال کے ایونٹ میں سٹی گرلز کالج گلبہار نے گولڈ میڈل جبکہ فرنٹیئر کالج نے سلور اور باچاخان گرلزکالج نے برائونزمیڈل جیتا،خواتین کے مابین کھیلے جانیوالے تھروبال کے ایونٹ میں باچاخان گرلز کالج کی طالبات نے پہلی پوزیشن لی
،فرنٹیئر کالج دوسری اور سٹی گرلز کالج گلبہارنے تیسری پوزیشن لے لی۔اسی طرح باسکٹ بال میں فرنٹیئر کالج نے گولڈمیڈل،سٹی گرلز کالج گلبہار نے سلورمیڈل اور باچاخان گرلز کالج برائونزمیڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے،خواتین کا فٹ بال ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے اپنے نام کیا،
جبکہ سٹی گرلز کالج گلبہار دوسرے اور گورنمنٹ گرلز کالج نحقی تیسرے نمبر پر رہے ۔اسی طرح نیٹ بال کے ایونٹ میں فرنٹیئر کالج برائے طالبات نے گولڈ میڈل جیتا
جبکہ سٹی گرلزکالج گلبہار اور باچاخان گرلز کالج باالتر تیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔آخر میں مہمان خصوصی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس زوبیہ نے پوزیشن لینے والی طالبات کوٹرافیاں دیں اور انکے گلے میں میڈلز پہنایاگیا۔