نیشنل گیمز; مینز ہاکی کا فائنل میچ واپڈا نے اپنے نام کرلیا.

 

کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز میں مینز ہاکی کا فائنل میچ واپڈا نے اپنے نام کرلیا.

 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز میں مینز ہاکی کا فائنل میچ واپڈا اور آرمی کے درمیان کھیلا گیا.

جو کہ واپڈا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا.

میچ کی مہمان خصوصی پی ایچ ایف ویمنز ونگ کی چیئرپرسن و سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا تھیں.

انکے ہمراہ پاکستان اولمپک ایسوسی اہشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود,

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین, ایونٹ چیف کو آرڈینیٹر سید امین کے علاوہ دیگر آفیشلز بھی موجود تھے.

مہمان خصوصی کا میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا میچ انتہائی دلچسپ رہا دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی ایک دوسرے کے

گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم گول کیپرز نے ناکام بنا دئیے پہلے ہاف میں آرمی کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی دوسرے ہاف میں واپڈا نے گول کر کے میچ برابر کر دیا

تاہم میچ کے آخری لمحات میں واپڈا نے ایک اور گول کرکے فائنل اپنے نام کرکے لوگڈ میڈل جیت لیا آرمی سلور میڈل کے ساتھ دوسرے اور

ائیر فورس کانسی تمغہ کے ساتھ تیسری پوزیش حاصل کر سکی قبل ازیں ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے سلسلے کا میچ ائیر فورس اور نیوی کے درمیان کھیلا گیا

جو مقررہ وقت تک برابر رہا میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پلنٹی شوٹ دئیے جس میں ائیرفورس نے تین کے مقابلے میں چار گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا.

 

 

 

تعارف: News Editor