پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کیلئے چنائی میں ہوٹل کی بکنگ کروادی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کیلئے ویزوں کے حصول کے حوالے سے کاغذی کارروائی کا آغاز کردیا ہے،
ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہماری ہاکی کو مزید نقصان نہ ہو۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی عدم شرکت سے ٹیم رینکنگ میں تنزلی کے ساتھ ایشین گیمز میں شرکت بھی مشکوک ہوسکتی ہے،
معاشی مسائل ضرور ہیں تاہم ہم کسی ایونٹ سے دستبردار نہیں ہونا چاہتے
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت 6 ٹیموں چین، بھارت، پاکستان، جنوبی کوریا، جاپان، ملائیشیا، بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تصدیق کر رکھی ہے۔