18 نمبر ویرات کوہلی کی زندگی میں کیوں اہم ہے؟

بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے اس راز سے پردہ ہٹا دیا ہے کہ وہ 18 نمبر کی شرٹ کیوں پہنتے ہیں،انڈر 19 ٹیم میں مجھے پہلی بار 18 نمبر کی شرٹ ملی تھی۔

 

ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے شرٹ کے نمبر سے جڑی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ انڈر 19 ٹیم میں مجھے پہلی بار 18 نمبر کی شرٹ ملی تھی، میں نے یہ شرٹ نمبر لینے کیلئے نہیں کہا تھا، یہ نمبر مجھے دیا گیا۔

شرٹ نمبر 18 کے پیچھے کی کہانی سناتے ہوئے انہوں بتایا کہ تب میرے لیے یہ صرف ایک نمبر تھا، لیکن وقت کے ساتھ یہ نمبر میری زندگی میں بہت اہم بن گیا۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے میرا ڈیبیو

18 اگست 2008 کو ہوا تھا، 2008 میں 18 دسمبر کو میرے والد بھی اس دنیا سے چلے گئے تھے،

یہ دونوں تاریخیں میری زندگی میں بڑی اہم ہیں، اور یہ شرٹ مجھے ان واقعات سے بہت پہلے ملی تھی۔

 

 

error: Content is protected !!