فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ، 12 افراد ہلاک

 

 

ایل سلواڈور میں موجود فٹبال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے میچ دیکھنے آئے 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 

سی این این کے مطابق بھگدڑ مچنے کا یہ واقعہ ایل سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور میں فٹبال میچ کے دوران پیش آیا۔ میچ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

اس واقعے کے نتیجے میں 9 افراد کے ہلاک جبکہ 90 افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بھگدڑ اس وقت مچی جب کچھ شائقین نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

تعارف: News Editor