ایشیا رگبی ڈویژن ون چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی.

 

ایشیا رگبی ڈویژن ون چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، لاہورچار سے آٹھ جولائی تک اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی یونین نے ایونٹ کی میزبانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے

کہ ایشیا رگبی کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے منعقدہ ٹورنامنٹ کی

شاندار کامیابی کے ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے

جس میں غیر معمولی تنظیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

پاکستان رگبی، ایشیا رگبی کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ میں

شریک ممالک کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتے ہوئے

کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے نئے معیارات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!