مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 

 

 مانچسٹر سٹی نے مسلسل تیسری مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 

پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ناٹنگھم فوریسٹ سے شکست کے بعد مانچسٹر سٹی نے سبقت حاصل کی ۔ پریمیئر لیگ میں آرسنل کو ناٹنگھم فورسٹ نے صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی۔

مانچسٹر سٹی کو آرسنل پر چار پوائنٹس کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم اتوار کو چیلسی کے خلاف میچ کے بعد پریمیئر لیگ ٹرافی اٹھائے گی۔

انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن شپ جیتنے کے بعد چھ سیزنز میں سے پانچ سیزن جیت کر مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ کے 1999 کے ریکارڈ سے صرف دو فتوحات کی دوری پر رہ گئی ہے۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor