نیشنل گیمز; سکواش کھلاڑی اویس احمد میڈل جیتنے کیلئے کافیپر امید ہے ۔

 

 

نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختو نخوا سکواش  ٹیم کوئٹہ روانہ ہوگئی ۔

ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑی اویس احمد 🏅 میڈل جیتنے کیلئے کافی پر مید ہے ۔

 

پشاور : کوئٹہ میں منعقدہ 34 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے خیبر پختو نخوا سکواش ٹیم ہ
پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگئی ،

ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں کوچ طاہر اقبال سے کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ حاصلِ کی ہے ۔ خیبر پختونخوا سکواش ٹیم کے انٹرنیشنل لیول کے کھلاڑی اویس احمد نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے کیلئے پر امید ہے انکا کہنا ہے

کہ اس میگا ایونٹ کیلئے انکی پوری ٹیم نے کافی تیاری کررکھی ہے ۔ انشاء اللہ میڈل جیت کر لوٹیں گے ۔ اویس احمد نے کہا کہ قلیل مدت میں اپنے کھیل کو مزید بہتر کیا ۔

پہلے پشاور کی سطح اور پھر صوبے اور قومی لیول کے مختلف ٹورنامنٹس میں بہترین کھیل پیش کر کے خود کو منوایا ۔ انڈر 23 ، انڈر 21 گیمز میں میڈل جیتا۔

اسکے علاوہ امریکہ کے شہر بوسٹن میں کھیلی جانیوالی یو ایس اوپن سکواش چمپئن شپ میں شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ اس ایونٹ میں جاندار کھیل کا مظاہرہ بھی کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں انشاء اللہ مزید کامیابیاں بھی ملے گی ۔

اویس احمد نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کا سکواش کھیلنے والا پہلا کھلاڑی ہیں

اور اپنی محنت کے بلبوتے پر دنیا میں پاکستان نام روشن کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخوا سکواش ٹیم میں

انکے ساتھ ناصر خان ، فؤاد اور شہزاد خان شامل ہیں ۔ جبکہ کوچ طاہر اقبال ہوںگے ۔

 

 

تعارف: News Editor