پشاور; پی ایس بی ہاسٹل میں جاری کیمپ اختتام پذیر، ادائیگی پی ایس بی کو نہیں کی گئی ، ذرائع

 

پی ایس بی ہاسٹل میں جاری کیمپ اختتام پذیر ، ادائیگی پی ایس بی کو نہیں کی گئی ، ذرائع
دس دن سے زائد کیمپ لگایا گیا ، کھلاڑیوں کو ہاسٹل کی سہولت بھی دی گئی تھی ،قائم مقام ڈائریکٹر کی تبدیلی کے باعث ادائیگی نہیں کی گئی

 

پشاور… پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور کی انتظامیہ نے کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے نیشنل گیمز کیلئے منعقدہ کیمپ کے اراکین سے دس دن کی کیمپ کی رقم وصول نہیں کی جبکہ کیمپ بھی اختتتام پذیر ہوگئے ،

نیشنل گیمز کیلئے مختلف کھیلوں کے کیمپ پی ایس بی پشاو ر سنٹر میں لگائے گئے تھے جبکہ ان کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کورہائش بھی دی گئی تھی تاہم کیمپ کے اختتام

اور قائم مقام ڈائریکٹر سکواش کوچ پرویز علی کے جانے کے بعد کیمپ میں شامل ٹیموں نے پی ایس بی پشاور سنٹر کی انتظامیہ کو ادائیگی نہیں کی اور دس دنوں سے زائد کا کرایہ ادا کئے بغیر ہی چلے گئے

تاحال اس حوالے سے معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ادائیگی اب کون کرے گا کیونکہ سابقہ قائم مقام ڈائریکٹر اسلام آباد چلے گئے ہیں اور نئے قائم مقام ڈائریکٹر پی ایس بی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ..

 

 

تعارف: News Editor