کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا۔

 

 

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا۔

 

ڈی ایم سی ایسٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل سے پارک کا نام منظور نہیں کرایا گیا تھا،

نام کی منظوری نہ ہونے کے باعث گراؤنڈ کے بورڈز بھی گرائے جائیں گے،

عمران خان کرکٹ گراؤنڈ رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے تعمیر کرایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق تعمیرات ایم این اے فنڈ سے کرائی گئی تھی،
کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایم سی کی ملکیت ہے،
ایم این اے کی جانب سے قبضہ نہیں چھوڑا جارہا تھا،
علاقہ مکینوں کیلئے پارک کو قائم کیا گیا تھا لیکن اہل محلہ کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی
اور پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جارہا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ ستار ابڑو کا کہنا ہے
کہ ضلعی انتظامیہ نے پارک عام عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے،
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے،
غیر قانونی طور پر پبلک پراپرٹی پر قبضہ تھا۔

 

 

تعارف: News Editor