نیشنل گیمز ، دفاعی اداروں کی ٹیمیں ٹاپ پر ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن پانچویں اور خیبر پختونخواہ کی ٹیمیں پہلے مرحلے میں چھٹی پوزیشن پر آگئی
دوسرے مرحلے کے انفرادی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز آج 22 مئی سے ہوگا ، مارچ پاسٹ کی تقریب بھی منعقد ہوگی ، رپورٹ
کوئٹہ.. چونتیسویں نیشنل گیمز کے پہلے مرحلے میں اکیس مئی تک کھیلے جانیوالے مختلف کھیلوں میں اب تک خیبر پختونخواہ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر ہیں ،
خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے بیڈمنٹن کے کھلاڑی مرادعلی نے ایک گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جبکہ ایک سلور اور چار براﺅنز میڈل حاصل کئے ہیں چھ مئی تک جاری ہونیوالے میڈل کی رپورٹ کے مطابق اب تک پینتالیس گولڈ اور بتیس سلور ، بائیس براﺅنز کیساتھ پہلی ،
واپڈاپچیس گولڈ سترہ سلور اور سترہ براﺅنز کیساتھ دوسری ، نیوی اکیس گولڈ ، تئیس سلور اور پچیس گولڈ کیساتھ تیسری ، پی اے ایف دو گولڈ تیرہ سلور اور تیرہ براﺅنز کیساتھ چوتھے ،
ہائیر ایجوکیشن کمیشن ایک گولڈ دور سلور اور سترہ کیساتھ پانچویں
جبکہ خیبر پختونخواہ کی ٹیم ایک گولڈایک سلور ار براﺅنز کیساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں.بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کھیلے جانیوالے چونتیسویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کے انفرادی مقابلے کل سے شروع ہونگے
جس سے قبل مارچ پاسٹ بھی ہوگی جس میں چاروں صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھی حصہ لینگی.