خیبر پختونخواہ کے ہر ڈویزن میں ویلوڈرم تعمیر کرائنگے; ڈاکٹر ریاض انور .

 

 

پشاورسمیت خیبر پختونخواہ کے ہر ڈویزن میں ویلوڈرم تعمیر کرائنگے پشاور کے منصوبہ پر جلدکام شروع کرائیں گے‘ڈاکٹر ریاض انور

پشاور(سپورٹس رپو رٹر)خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ پشاورسمیت خیبر پختونخواہ کے ہر ڈویزن میں ویلوڈرم تعمیر کرائنگے ویلوڈرم کی تعمیر سمیت سائیکلنگ کے فروغ و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں نگے

 

ناصرخان مہمند صدر خیبر پختونخواہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن سے گزشتہ روز وزیراعلٰی کے مشیر برائے سپورٹس ڈاکٹر ریاض انورخان کا ان کے آفس پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور میں ملاقات کی

اور نیشنل گیمز میں براونز میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے پشاور میں زیر التواءسائیکلنگ ویلوڈرم کے منصوبے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی مشیر برائے کھیل ڈاکٹر ریاض انورنے مزید کہا

کہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرینگے اور وزیراعلٰی سے کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی پر مالی امداد کرنے کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا

کہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات دینگےتاکہ آگے جا کے ملک اور قوم کا نام روشن کریں پشاورسمیت خیبر پختونخواہ کے ہر ڈویزن میں ویلوڈرم تعمیر کرینگے اور ویلوڈرم کی جلد از جلد تعمیر کو ممکن بنانے اور کھیل کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

 

تعارف: News Editor