کوئٹہ: 34ویں نیشنل گیمز; پاکستان آرمی کی فتوحات کاسلسلہ جاری ہے.

 

34ویں نیشنل گیمز: تائیکوانڈوکیروگی ایونٹ میں آرمی کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے 5 گولڈ میڈلز جیت لئے

کوئٹہ: 34ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی فتوحات کاسلسلہ جاری ہے گیمز کے تائیکوانڈو کیروگی ایونٹ آرمی کے مرداور خواتین کھاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ میڈلز جیت لئے

مردوں کے 54 کلوگرام کیروگی ایونٹ کے فائنل میں ایئرفورس کے شاہ زیب نے آرمی کے ابوبکر کو 2-0سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا ایچ ای سی کے حسن نے کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی58 کلوگرام مینز ایونٹ میں آرمی کے ہارون خان نے ایئر فورس کے علی حسن کو دوصفر سے ہرا دیا

بلوچستان کے نثار احمد نے تیسری اور ریلوے کے نور اللہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی مردوں کے 87 کلوگرام کیٹیگری فائنل میں آرمی کے حمزہ عمر سعید نے واپڈا کے وقار علی شاہ کو دوصفر سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا سندھ کے بادشاہ خان نے تیسری اور کے پی کے کے طارق خان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی مردوں کی -63 کلوگرام کیٹیگری میں آرمی کے ارباز خان نے پاکستان ایئرفورس کے فریداحمد کو 2-1 سے ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی

ایچ ای سی کے شیراز تیسری پوزیشن پر رہے خواتین کے کیروگی -46 کلوگرام مقابلے میں آرمی کی عیشا صفدر نے ایچ ای سی کی روینا کو 2-0 شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی خواتین کی -57 کلوگرام کیٹیگری میں آرمی کی نور رحمان نے پنجاب کی کنزا کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا

واپڈا کی یمنا نے کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی دریں اثناء تسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سی ای او عمر سعید، صدر پی ٹی ایف کرنل، وسیم جنجوعہ، فرح سعید، اور تہمینہ آصف نے ایونٹ میں کامیاب

کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے اس موقع پر پی ٹی ایف کے سی ای او عمر سعید نے کہا کہ نیشنل گیمز قومی سطح پر سب سے اہم کھیل ہیں یہ کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کا بہترین کا موقع فراہم کرتا ہے

فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ کاکہنا تھا کہ کوئٹہ میں انیس سال کے طویل عرصے کے بعد گیمز کا انعقاد ہورہا ہے حکومت بلوچستان نے ملک بھرسے آئے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں

 

 

error: Content is protected !!