پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ ، ایک روزہ میچز کل سے شروع
کراچی، 22 مئی 2023:
پاکستان کی بہترین خواتین کرکٹرز منگل کے روز سے پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک روزہ میچوں میں نظر آئیں گی۔اس سے قبل ٹورنامنٹ میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں۔
ایک روزہ ٹورنامنٹ میں آٹھ میچز ہونگے جو اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ فائنل چار جون کو کھیلا جائے گا جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوٹیوب چینل پر لائیو دکھایا جائے گا۔
فاتح ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ بھی رکھے گئے ہیں۔ ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کو بیس ہزار روپے ملیں گے جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بلاسٹرز اور ڈائنامائٹس کے درمیان کھیلاجائے گا۔
پچیس مئی کو چیلنجرز اپنا پہلا میچ بلاسٹرز کے خلاف کھیلے گی۔
ٹورنامنٹ ڈبل راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ہوگا اور دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔
بلاسٹرز کیُ قیادت منیبہ علی کرینگی جو ٹی ٹوئنٹی مرحلے میں کوئی میچ نہیں جیت پائی تھیں تاہم انہیں امید ہے کہ ایک روزہ مرحلے میں ان کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور اپنی غلطیوں سے سیکھے گی اور تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داری محسوس کرینگی۔
چیلنچرز کی کپتان عمیمہ سہیل کا کہنا ہے کہ ہماری بولرز فارم میں ہیں اور بیٹرز نے بھی رنز کئے ہیں ہماری ٹیم کا کامبی نیشن مضبوط ہے ٹیم میں تجربہ کار سینئرز اور باصلاحیت نوجوان کھلاڑی موجود ہیں اور اچھی کارکردگی کے لئے پرامید ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی مرحلے میں دو میچز جیتنے والی ڈائنامائٹس کی کپتان سدرہ امین کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کے چانسز کے بارے میں پرامید ہیں نتائج کچھ بھی ہوسکتے ہیں لیکن اصل چیز کھیل پر فوکس رکھنا ہوتا ہے تاکہ آپ ملنے والے مواقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
وہ اپنی سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی مرحلے کے بعد ٹیموں میں ردوبدل کیا گیا ہے تاکہ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں میں توازن برقرار رہے۔
ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں۔
بلاسٹرز ۔ منیبہ علی ( کپتان)، علینا شاہ، انعم امین، عائشہ بلال، عائشہ جاوید، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، دعا ماجد، ارم جاوید،کاینات امتیاز، صبا نذیر، صائقہ ریاض، شبنم حیات، زیب انسا اور زونیرا شاہ
چیلنجرز۔ عمیمہ سہیل ( کپتان ) امبر کائنات، عائشہ نور، فریحہ محمود، فاطمہ زہرا، حورینہ سجاد، جویریہ رؤف، جویریہ خان، کائنات حفیظ، ماہم طارق، معصومہ زہرا، نورین یعقوب، سعیدہ اقبال، صائمہ ملک اور وردا یوسف
ڈائنامائٹس۔ سدرہ امین (کپتان)، آئمہ سلیم، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، فجر نوید، فاطمہ شاہد، غلام فاطمہ، حمنہ بلال، خدیجہ چشتی، لاہبہ ناصر، ماہم منظور، نشرہ سندھو، رامین شمیم، سدرہ نواز اور وحیدہ اختر
ٹورنامنٹ کا شیڈول
23 مئی بلاسٹرز بمقانلہ ڈائنامائٹس
25 مئی بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز
27. مئی۔ چیلنچرز بمقابلہ ڈائنامائٹس
29 مئی ڈائنامائٹس بمقابلہ بلاسٹرز 31مئی چیلنجرز بمقابلہ بلاسٹرز
2 جون چیلنجرز بمقابلہ ڈائنامائٹس 4 جون فائنل۔ تمام میچز اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر ہونگے