پاکستان کے چونتیسویں (34th) کھیلوں کے قومی مقابلوں کا افتتاح کیا۔
کوئٹہ میں 19 سال بعد ان کھیلوں کا انعقاد ہو رہا ہے۔
میرے لئے یہ امر باعث اعزاز ہے کہ ان کھیلوں کا افتتاح قائد اعظم محمد علی جناح نے 1948 میں کیا تھا
اور آج مجھے، بطور خادم پاکستان ان کھیلوں کا آغاز کرنے کا موقع ملا۔
آج کا دن اس لئے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے
کہ ان کھیلوں کا انعقاد پاکستانی قوم کی دھشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح کا نشان ہے۔
پورے ملک سے آئے 6000 کھلاڑیوں سے بھرا ایوب اسٹیڈیم ستاروں کی ایک کہکشاں کا منظر پیش کر رہا تھا۔
مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ ان مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے
کہ پاکستان کی باصلاحیت خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے کسی طرح بھی پیچھے نہیں. ان کھیلوں کا انعقاد ملک دشمن عناصر، انتشار اور دھشت پھیلانے والوں کو کُھلا پیغام ہے
کہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے جو مشکلوں کو شکست دے کر اپنا راستہ بنانا جانتی ہے۔