نیشنل گیمز; آرچری کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا

 

نیشنل گیمز کے سلسلے میں آرچری کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا ،

سید عاقل شاہ نے تیر کھینچ کر مقابلوں کا افتتاح کیا

 

کوئٹہ.. نیشنل گیمز کے سلسلے میں بیوٹم یونیورسٹی میں آغازہوگیا ،

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ تھے . جنہوں نے تیراندازی کا مظاہرہ کیا. قبل ازیں انہوں نے گراﺅنڈ میں تیر اندازسے سوال کیا کہ کیا میں سٹرنگ کو کھینج سکوں گا

 

جس پر سیکرٹری آرچری فیڈریشن ذوالفقار بٹ نے ہنس کر جواب دیا کہ سٹرنگ کوکھینچنا انتہائی مشکل کام ہے. جس کے بعد سیدعاقل شاہ نے سٹرینگ کھینچ کر باقاعدہ تیر اندازی کے مقابلوں کا آغاز کیا.

قبل ازیں انہوں نے آرچری فیڈریشن کے زیر انتظام ہونیوالے ٹیکنیکل آفیشل ریفریشر کورس کا بھی افتتاح کیا اور کہا کہ اس طرح کے ٹیکنیکل و ریفریشر کورس ہمیں ٹیکنیکل طور پر بہتر کرینگے

.اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیدعاقل شاہ کا کہنا تھا کہ آرچری ایک وسیع کھیل ہے اور اس میں ہمیں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے

سید عاقل شاہ نے کہاکہ صوبے میں آرچری کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے سارہ خان اور وقار کی زیر نگرانی آرچری کا ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائیگا

جس کے بعد ان کے مابین صوبائی سطح کے مقابلے کروائے جائیں گے.۔

 

 

 

تعارف: News Editor