نیشنل گیمز; تن سازی ایونٹ’ پاکستان واپڈا کے یاسین خان نے مسٹر پاکستان اولمپیا 2023کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

34نیشنل گیمز کے سلسلے تن سازی ایونٹ میں پاکستان واپڈا کے یاسین خان نے مسٹر پاکستان اولمپیا 2023کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

واپڈ ا نے 9گولڈ 4سلور اور 4کانسی کے ساتھ پہلی آرمی نے ایک گولڈ 5سلور اور 2کانسی کے ساتھ دوسری بلوچستان نے ایک سلور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی

 

تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں تن سازی کے مختلف کیٹگری مقابلے منعقد ہوئےجس میں پاکستان واپڈا نے میڈان مار لیا پاکستان واپڈا کے یاسین خان نے مسٹر پاکستان اولمپیا2023کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا

واپڈ ا پوانٹس ٹیبل پر 9 گولڈ چار سلور اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ 150پوانٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر آرمی ایک گولڈ پانچ سلور اور دو کانسی کے ساتھ 76پوانٹس حاصل کر کے دوسری بلوچستا نے

ایک سلور کے ساتھ 15پوانٹس حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لیا ایچ ای سی دو کانسی ٗ کے پی کے ایک کانسی پنجاب ایک کانسی حاصل کر سکا جبکہ پولیس اور سندھ میڈ لز کی دوڑ میں ناکام رہے ۔

 

 

تعارف: News Editor