سیدعاقل شاہ کی تائیکوانڈو اور جوڈو کے مقابلے دیکھنے کیلئے بیوٹم سپورٹس کمپلیکس میں آمد
سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے کاشف فرحان نے انکا استقبال کیا ، جوڈو کی ٹیم نے سیدعاقل شاہ کیساتھ تصاویر بھی بنوائی
کوئٹہ… پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سابق وزیر کھیل خیبر پختونخواہ سیدعاقل شاہ نے بیوٹم سپورٹس کمپلیکس میں جاری
نیشنل گیمز کے سلسلے میںتائیکوانڈو کے مقابلوں کاجائزہ لینے کیلئے پہنچ گئے ، انہوں نے آرگنائزر سے ملاقات کی اس موقع پر تائیکوانڈو کے بچوں کے مابین کاتا کے مقابلے جاری تھے ،
خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کاشف فرحان اور تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے وقار آفریدی نے سیدعاقل شاہ کا استقبال کیا
سیدعاقل شاہ تائیکوانڈو کے مقابلوں کو دیکھنے کے بعد بیوٹم سپورٹس کمپلیکس میںجاری جوڈو کے مقابلوں کیلئے ہال میں پہنچ گئے
جہاں پر انہوںنے جوڈو کے مقابلے بھی دیکھے جوڈو کے پہلے روز مقابلوں میں مردوں کے پچاس کلوگرام جبکہ خواتین کے چالیس کلوگرام کے مقابلے ہوئے
جس میں آرمی نے گولڈ حاصل کیا اسی طرح اوپن مقابلوں میں آرمی نے گولڈ ، جبکہ فیمیل ک مقابلوں میں آرمی نے گولڈ جبکہ اوپن مقابلوں میں واپڈا نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
سید عاقل شاہ نے خیبر پختونخواہ کے جوڈو کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی بعدازاں خیبر پختونخواہ کی جوڈو کی ٹیم نے سیدعاقل شاہ کیساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں..