نیشنل گیمز; سکواش ایونٹ میں ہائیر ایجوکیشن کی سکواش ٹیم کی شاندار کارکردگی

 

 

کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز کے سکواش ایونٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی سکواش ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزادکشمیر کی سکواش ٹیموں کو شکست دے دی جس کے بعد ایچ ای سی کی ٹیم سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہے۔

نیشنل گیمز میں ایچ ای سی کی ٹیم یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے خوشحال ریاض خان کی کپتانی میں حصہ لے رہی ہے

جس میں لاہور سے عزیز رشید اور پشاور سے مطاہر علی اور جواد خان شامل ہیں، ذوالفقار علی اس ٹیم کے کوچ اور شہرام چنگیزی منیجر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ایچ ای سی سکواش ٹیم کا پہلا مقابلہ خیبرپختونخوا کی سکواش ٹیم سے تھا۔ اپنے اس پہلے مقابلے میں ایچ ای سی کی ٹیم کے کھلاڑیوں خوشحال ریاض خان خیبرپختونخوا کے شہزاد خان،عزیر رشید نے اویس احمد اور مطاہر علی ناصر خان کو شکست دے کر تین صفر کی واضح برتری سے کامیابی حاصل کرلی۔

ایچ ای سی سکواش ٹیم کا دوسرا مقابلہ پنجاب کو سکواش ٹیم سے تھا۔ یہ مقابلہ بھی ایچ ای سی نے تین صفر سے جیت لیا۔

جس میں خوشحال ریاض نے پنجاب کے محمود کو مطاہر علی نے خاقان ملک کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ نیشنل۔گیمز کے دوسرے روز ایچ ای سی کی سکواش ٹیم کا پہلا آزادکشمیر سے تھا جس میں ایچ ای سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدمقابل کو تین صفر سے شکست دی،

ایچ ای سی کے خوشحال ریاض خان نے اے جے کے کے احمد، مطاہر علی نے حامد اور جواد خان نے داور کو شکست دی۔ مسلسل تین کامیابیوں کے بعد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی سکواش ٹیم کے نیشنل گیمز کی سکواش ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہے۔

اس موقع پر خوشحال ریاض خان نے بتایا کہ ان کی ٹیم جیت کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے میڈل لے کر آئے گی۔

 

 

 

 

 

تعارف: News Editor