نیشنل گیمز; ٹینس مقابلے’ ڈرازنکالنے پر تلخ کلامی.

 

نیشنل گیمز ٹینس مقابلے کے پی کی فیمیل ٹیم کوارٹر فائنل تک پہنچ گئی ،
فیمیل ڈراز کے موقع پر نمائندوں کی عدم موجودگی کے باوجود ڈرازنکالنے پر تلخ کلامی

اسلام آباد… نیشنل گیمز کے سلسلے میں اسلام آباد میں کھیلے گئے مقابلوں میں خیبر پختونخواہ کی لان ٹینس کی فیمیل ٹیم کوارٹر فائنل تک پہنچ گئی ،

سندھ کی ٹیم کی طرف سے بائی ملنے کے بعد خیبر پختونخواہ کی فیمیل ٹیم کوارٹر فائنل تک پہنچ گئی ، کوارٹر فائنل مقابلہ کل ہوگا قبل ازیں مردوں کے ٹینس مقابلوں میں کے پی کی مردوں کی ٹیم پہلے راﺅنڈ ہی ہار گئے.

حامد6.0 برکت 6.5 اور 6.3 سے ہار کر پہلے راﺅنڈ میں ہار گئی شکرپڑیاں میں ہونیوالے نیشنل گیمز ان کے مقابلوں میں آج فیمیل ڈراز پربھی بڑا مسئلہ بنا کیونکہ ڈراز کے موقع پر کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کا کوئی بھی بندہ موجودنہیں تھا

جس کی بناءپر پاکستان ائیرفورس سمیت دیگر ٹیموں نے اعتراض کیا جس کے باعث نیشنل گیمز کے ان مقابلوں کے دوران تلخی پیدا ہوگئی ڈراز کے حوالے سے تمام ڈیپارپمنٹ اور صوبوں کے نمائندوں کا موقف تھا کہ ہم موجو دنہیں تھے

اس لئے کس طرح ڈرازکئے گئے تاہم اس کے باوجودبھی مینجر اور نمائندوں کی عدم موجودگی کے باوجود بنائے گئے ڈراز پر ہی نیشنل گیمز کے ٹینس کے مقابلے کروائے گئے.

 

 

تعارف: News Editor